Swat

ایس پی و پانچ سو اہلکاروں کی تعیناتی میں تاخیر، ٹریفک مسائل میں اضافہ، خصوصی رپورٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے لئے منظور شدہ ٹریفک پولیس کے ایس پی اور پانچ سو اہلکاروں کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے سوات میں ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مینگورہ شہر سمیت باقی علاقوں میں بھی بیشتر اوقات شدید ٹریفک جام رہتی ہے۔ صوبائی حکومت نے سوات میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے پچھلے سال ایک ٹریفک ایس پی اور 5سو ٹریفک وارڈنز اور دیگر اہلکاروں کی منظوری دی تھی جس کے لئے کاغذی کارروائی بھی مکمل ہوگئی تھی۔ لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود سوات میں ایس پی اور اہلکار تعینات نہ ہوسکے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بدتر سے بدتر ہوتا جارہا ہے۔ پولیس کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ اگر سوات میں ٹریفک کے لئے الگ ایس پی اور منظور شدہ پانچ سو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، تو مینگورہ شہر اور سوات کے باقی علاقوں میں ٹریفک کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو جائیگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں