Swat

فضاگٹ، موٹرکار الٹنے سے جواں سال خاتون جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے فضاگٹ میں موٹرکار الٹنے سے جواں سال خاتون جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کو زچگی کے دوران اسپتال لے جایا جارہا تھا۔  پولیس ذرائع کے مطابق شانگلہ کے علاقے بشام سے ایک جواں سال خاتون کو زچگی کے دوران سیدو شریف ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ راستے میں فضا گٹ کے مقام پر موٹر کار پتھر سے ٹکر اکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں انیس سالہ مسماۃ (ن) موقع پر جاں بحق ہوگئی  جس کے نتیجے میں اس کے دوبچے بھی ضائع ہوگئے ۔کار میں سوار دیگر  چار افراد بھی زخمی ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں