Swat

مینگورہ،شہر کی مین شاہراہ پر بڑے سپیڈ بریکروں سے عوام کا جینا محال

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ کی واضح ہدایات کے باوجود مینگورہ شہر کی مین اور اہم شاہراہ پر بڑے سپیڈ بریکروں نے عوام کا جینا محال کردیا۔ سپیڈ بریکروں کی وجہ سے اس اہم چوک میں اکثر اوقات ٹریفک جام اور گاڑیاں حادثات کا شکار ہوتی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت دی تھی کہ صوبہ بھر میں کسی بھی مین روڈ پر پکا سپیڈ بریکر نہیں ہوگا اور جو ہے ان کو ختم کردیا جائے۔ چیف سیکرٹری کے حکم کے باوجود مینگورہ شہر کے اہم تجارتی مرکز ’’تاج چوک ‘‘ میں مین روڈ پر چند قدم کے فاصلے پر دو بڑے تارکول سے بنے سپیڈ بریکر موجود ہیں جن کی وجہ سے اس روڈ پر ٹریفک جام رہتی ہے۔ سپیڈ بریکرز کالا ہونے اور اس پر رنگ نہ ہونے کی وجہ سے شام کے بعد یہ لوگوں کو نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے اکثر اوقات حادثات بھی پیش آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں