Swat

سیدو شریف شگئی میں نون لیگ کو 440وولٹ کا جھٹکا لگ گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف شگئی میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے نواب خان نے خاندا ن اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت حلقہ پی کے پانچ میں تحریک انصاف کے امیدوار سابق ایم پی اے فضل حکیم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سوات پریس کلب میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ سیاسی وسماجی ورکرز اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے محمد نواب خان نے دیگر ساتھیوں فضل حسین عرف طوطی سمیت خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بلدیاتی امیدواربھی تھا۔ ہم نے ہمیشہ علاقے کی لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کی ہے، لیکن مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کبھی بھی علاقے کے مسائل حل کرنے میں میراساتھ نہیں دیا جب کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل حکیم نے ہمیشہ مجھ سے تعاؤن کیا جس کی وجہ سے الیکشن کے موقع پر ان کا ساتھ دینے کافیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں