Swat

بیکری کا مزدور گھر میں مردہ پایا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں بیکری میں کام کرنے والا مزدور اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ لاش آبائی علاقے مظفرگڑھ روانہ کردی گئی۔ پولیس کے مطابق مٹہ کے بازار میں واقع نادر سویٹ ہاؤس میں کام کرنے والا مظفر گڑھ کا رہائشی شاہد حسین گذشتہ رات اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ صبح کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردی اورابتدائی رپورٹ درج کرلی۔ پولیس نے لاش کو بعد ازاں لواحقین کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں