Swat

چارباغ، طالبان کا زیرِ حراست کمانڈر بوجۂ علالت چل بسا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں کالعدم تحریکِ طالبان کا زیرِ حراست کمانڈر بیماری کی وجہ سے چل بسا۔ کمانڈرفضل گل کو پچھلے سال کراچی سے گرفتار کرکے سوات منتقل کردیا گیا تھا، جو آرمی کی زیر حراست تھا۔ گذشتہ روز بیماری کے باعث اس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسا۔ بعد میں میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں