Swat

سوات، جواں سال لڑکی سمیت 2افراد نے زہریلی دواکھالی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں جواں سال لڑکی سمیت 2افراد نے زہریلی دواکھالی۔ تشویشناک حالت میں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیرپلم کے علاقے میں بائیس سال کے نوجوان آفتاب ولد محمد صادق نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دواکھالی جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سربانڈہ کے علاقے میں اٹھارہ سالہ جواں سال لڑکی مسماۃ (چ) دختر عبدالمنان نے بھی مبینہ طور پر زہریلی دوا کھالی جس کے نتیجے میں وہ نڈھال ہوگئی اور فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں