Swat

سوات موٹر وے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیر اعلیٰ کے پی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ کرپشن سے پاک پاکستان تحریک انصاف کا نصب العین ہے۔ صوبے میں بڑے عوامی منصوبوں پر تیزی کام جاری ہے۔ سوات موٹروے اور بی آرٹی جیسے منصوبوں سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ عوامی مسائل سے بخوبی آگا ہ ہیں جن کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورۂ سوات کے دوران اپنی رہائش گاہ پر شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگا ہ کیا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے شیرپلم میں سابق وزرا فتح محمد خان اور شجاعت علی خان کی وفات پر تعزیت کی اور دونوں رہنماؤں کے غم زدہ خاندانوں سے ہمدردری کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شموزئی میں صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجدعلی سے ان کے چچا محمد علی کی وفات پر بھی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں