Swat

سوات، فوج آج 11 سال بعد انتظامی امور انتظامیہ کے حوالہ کرے گی

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں گیارہ سال بعد پاک فوج آج انتظامی امور سول انتظامیہ کے حوالے کرے گی، جس کے بعد فوج سوات سے واپس چلی جائے گی۔ سوات میں2007ء کو حکومت نے حالات خراب ہونے کے بعد فوج کو طلب کیا تھا اور اس کو خصوصی اختیارات دیے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سوات میں اب حالات پُرامن ہیں اور پولیس، ایف سی اور لیویز کے جوان اب حالات پر قابو پاسکتے ہیں، جس کی وجہ سے سوات سے فوج کو واپس کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پیر کو سیدو شریف ائیر پورٹ میں ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں صوبہ خیبر پختون خواہ اور فوج کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں پاک فوج انتظامی امور مکمل طور پر سول انتظامیہ کے حوالے کرے گی جس کے بعد سوات سے فوج مرحلہ وار واپس چلی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں