Swat

آبادی کے تناسب سے پلازوں میں کارپارکنگ ضروری ہے، ڈی پی او سوات

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ آبادی کے تناسب سے پلازوں میں کارپارکنگ ضروری ہے۔ مینگورہ شہر میں ٹریفک سگنل لگائیں گے۔ ٹریفک کے ازدحام کی روک تھام کے لئے ٹریفک فرنیچر پر غور کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ رحیم آباد میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بازار صدر عبدالرحیم ، شوکت خان ، اکرام اللہ اکرام ، ابن امین ، عبدالخالق ، سجاد باغی ، یوسف علی ، حاجی ظاہر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مختلف مسائل سے ڈی پی او سوات کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او سید اشفاق انور نے کہا کہ کٹ گاڑیوں کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائیگی۔ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم نافذ نہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں