Swat

ہمارا مقصد دین اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کرنا ہے، بختیار معانی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بختیار معانی نے کہا ہے کہ ہمارا اصل مقصد دین اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق اراکین مرتے دم تک راہ راست کا ساتھ دیں۔ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں احباب جمعیت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  کنونشن سے سابق صوبائی وزیر شاہ رازخان، اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ضیا ء اللہ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد امین، تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں