Swat

مینگورہ میں باپ کی فائرنگ سے زخمی بیٹی پشاور کے ہسپتال میں چل بسی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)  باپ کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی لڑکی پشاور کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔19جولائی کو ملزم ولی رحمان نے اپنے گھر میں بیٹی مروا اور ایک نوجوان وقاص پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان وقاص موقع پر جاں بحق اور مروا زخمی ہوئی تھی۔ مروا پہلے سوات کے ہسپتال میں تھی اور بعد میں ان کو پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ مروا کا والد ملزم ولی رحمان نے خود پولیس سٹیشن جاکر گرفتاری دی تھی جواب جیل میں ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں