Swat

بلوگرام، رنجو گٹ میں رقم تنازعہ، ایک شخص قتل

سوات      (باخبر سوات ڈاٹ کام)       مینگورہ کے نواحی علاقہ بلوگرام، رنجو گٹ میں رقم کے تنازعہ پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے دوسرے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عمران ولد عمر گل اور محمد علی ولد وارث خان کے درمیان رقم کے تنازعہ پر تکرار ہوئی۔ بعد میں ملزم محمد علی نے گلی میں تاک لگائی جب عمران راستے سے گزر رہا تھا، پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ رحیم آباد پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور پولیس نے قاتل محمد علی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں