Swat

نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کمشنر آفس کانفرنس روم سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات سید امتیاز حسین شاہ، ایم ڈی پختونخوا ہائی وے اتھارٹی انجینئراحمد نبی سلطان، چیف انجینئر نارتھ انجینئر محمد طارق، چیف انجینئر میگا پروجیکٹس انجینئر شہاب خان، محکمہئ مواصلات و تعمیرات اور پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے آفیسرز شریک ہوئے۔ سی اینڈ ڈبلیو اور پی کے ایچ اے حکام نے اجلاس کو جاری منصوبوں پر پیشرفت و مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو جاری اور نئے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے سکیم بہ سکیم بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیر محمد علی شاہ نے صوبے کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر تقسیم کرتے ہوئے جاری خصوصاً تکمیل کے قریب منصوبوں کو فوقیت میں رکھنے اور لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تکمیل کے قریب منصوبوں کو جلد پایہئ تکمیل تک پہنچایا جائے اور مالی وسائل کو اسی تناظر میں مختص کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں