(باخبرسوات ڈاٹ کام) تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ اوڈیگرام میں معمولی تکرار پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تکرار پر ملزم عماد خان ولد محمد اسلام ساکن درگئی حال اوڈیگرام نے اپنے بھائی فواد خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او مجیب عالم خان نے ملزم کو موبائل لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
