(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ عوامی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ہر ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے ۔ مظلوموں کے لیے آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے اور ہم پہلے بھی ظلم کے خلاف بولتے چلے آرہے ہیں۔ آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فضا گٹ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
