Swat

بریکوٹ، گیمن پل پر دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم، ایک جان بحق، پانچ زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ گیمن پل میں دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد میں سے ریان ساکن گنبد میرہ مینگورہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محسن خان ولد محمد رحمان ساکن مینگورہ، عارف ولد بخت بلند، الیاس ولد شوکت، شفیع اللہ ولد غنی رحمان اور حسن ولد اصغر خان ساکن مینگورہ شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پہلے بریکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں سیدو شریف ہسپتال ریفر کیا گیا ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔