(باخبر سوات ڈاٹ کام)کلام سے مہوڈنڈ جانے والی سڑک پر برفانی تودہ گرنے سڑک بند ہوگئی تھی. سڑک سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مہوڈنڈ روڈ پر گلیشیئر ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے باقاعدہ کلیئرنس آپریشن کا آغاز کر دیا ہے. ابتدائی مرحلے میں آبشار کے مقام پر موجود دو چھوٹے گلیشیئرز کو کامیابی سے ہٹا دیا گیا ہے. سب سے بڑے گلیشیئر میں راستہ بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے، تاکہ آمد و رفت بحال کی جاسکے۔
