سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے اوگدے میں پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپا مارکر330 لیٹر شراب اور2000گرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد محمد ایاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لنڈاکی چیک پوسٹ پر چرس سمگل کرنے والے ملزم اشرف علی ولد سکنہ گل کدہ نمبر ۲کو گرفتار کرنے اور اس کی نشان دہی پر رحیم آباد کے نواحی علاقے اوگدے میں کرایہ کے ایک مکان میں قائم شراب کی بھٹی پر چھاپا ماراگیا، جہاں پر کشیدہ ہونے والی 330 لیٹر شراب اورآلاتِ کشیدہ کاری برآمد کرکے ملزم اکبر علی ولد سکنہ دارمئی حال اوگدے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
