چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مشرق ٹی وی سوات کی طرف سے محفل نعت کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) مشرق ٹی وی سوات کی طرف سے جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلے میں محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر عمرفاروق نے کہاکہ ہمارے آقا حضرت محمدﷺ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں اور ان کا کردار اور انسانیت کو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ان کے مخالفین بھی مانتے ہیں۔ ہمارے آقا تمام کائنات کے محسن ہیں۔ انہوں نے مشرق ٹی وی کے جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے پروگرام کو ایک اچھی کاوش قرار دی اور کہاکہ مشرق ٹی وی نے بہت کم عرصے میں اپنے لئے ایک بڑا مقام بنایا ہے جس پر چینل کے چیف ایگزیکٹیو ایاز بادشاہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مشرق ٹی وی کے تمام کارکنان کی محنت او رکام کے ساتھ لگن کی وجہ آج مشرق ٹی وی نمایاں ہے۔ انہوں نے مشرق ٹی وی سوات بیوروکی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر مشرق ٹی وی سوات کے بیوروچیف نیازاحمدخان نے کہاکہ مشرق ٹی وی نے قلیل عرصے میں معیاری پروگرامز اور بہتر رپوٹنگ کی وجہ سے عوام کے دلوں میں ایک مقام پیدا کردیاہے۔ اس موقع پر جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں محفل نعت کا پروگرام ریکارڈ کیاگیا جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے آٹھ نعت خوانوں نے حصہ لیا۔

Related posts

سوات،کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Registration of NCP Vehicles Pending

Ba Khabar Swat

Leave a Comment