چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

لڑائی کے دوران شریان پھٹنے سے دیر کا رہائشی جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں لڑائی کے دوران شریان پھٹنے سے دیر کا رہائشی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نصیب روان ولد حبیب اللہ سکنہ خواص بانڈہ دیر کی بیٹی کی شادی شموزئی میں ہوئی تھی جو اَب بیوہ ہے۔ نصیب روان گذشتہ روز اس کے گھر آیا اور اس کے دیوروں سے کہا کہ ٓاپ میری بیٹی کو اس کا حق کیوں نہیں دے رہے ہیں؟ نتیجتاً دیوروں اور ان کے درمیان تکرار ہوئی جس کے دوران نصیب روان جو بلڈ پر یشر کا مریض تھا، شریان پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ولی محمد ، نظیر محمد اور سید علی کو گرفتار کرکے تینوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔

Related posts

ریجنل پولیس آفیسرسجاد خان نے گذشتہ رات سوات کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا

Ba Khabar Swat

مینگورہ بائی پاس، چور بیٹری کی دکان کا صفایا کرگئے

Ba Khabar Swat

منشیات فروشوں کا گھر میں گھس کرتشدد، چھریوں اور ڈنڈوں سے پیش امام شدید زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment