چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سفاک ملزم کی معصوم بچی سے زیادتی، بچی کی حالت تشویشناک

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے قمبر میں نامعلوم سفاک ملزم نے 5 سال کی بچی کو ہوس کا نشانہ بنا کر بے ہوشی کی حالت میں چھوڑا اور فرار ہوگیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ مینگورہ کے نواحی علاقے قمبر میں پیش آیا جہاں نامعلوم سفاک ملزم نے پانچ سال کی بچی مسماۃ( ر) کو زیر تعمیر عمارت میں لے جاکر ہوس کا نشانہ بنایا اور بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ بعدازاں کراہنے کی آواز سن کر بچی کو تشویشناک حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Related posts

سیدو شریف تدریسی ہسپتال، کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر دوبارہ جبری رخصت پر گھر بھیج دیے گئے

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment