سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان زندہ باد مومنٹ کی جانب سے سوات سٹیڈیم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسہ کیا گیا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع سے لوگوں نے شرکت کی ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین ڈیڈک فضل حکیم، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ابوسیاب ، رحمت علی ، امیر سلطان ، جلات خان ، اعجاز علی پشتون اور دیگر نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے ہمارے آبا ؤاجدا نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کے نقش قدم پر ہم بھی ہر قسم قربانیوں کیلئے تیار ہیں ۔ملکی بقا اور سا لمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند مفادپرست عناصر پختونوں کے حقوق کے نام پر سوات اور ملک میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ظلم کے خلاف ہیں ، پاک آرمی ، پولیس اور عوام کی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے۔ اب ہم اس امن کو برقرار اور دیرپا بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ پختون تحفظ موومنٹ کے نام پر ملک اور سوات میں حالات کو خراب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے وردی نہیں افغانستان اور بھارت ہے۔
previous post
