چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پولیس سٹیشن بحرین، نئی عمارت کا افتتاح ہوگیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پولیس سٹیشن بحرین کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔ آر پی او ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے نئے تھانے کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ نئے تعمیر ہونے والے پولیس سٹیشن سے یہاں کے عوام کے مسائل میں کافی کمی آئے گی۔ وہ اپنے مسائل اپنے ہی علاقے میں بروقت حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ڈیوٹی کر رہی ہے۔ جہاں کہیں بھی کسی کوجرائم کا پتا چلے، توپولیس کو اطلاع دیں، تاکہ پولیس اس پر بروقت کارروائی کرکے علاقہ جرائم پیشہ افراد سے پاک کرے ۔

Related posts

الفجر فاؤنڈیشن سوات نے تھیلی سیمیا کی روک تھام کا عالمی د ن منایا

Ba Khabar Swat

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں 2017ء کے کورسزکی تقسیم جاری ہے، سلطان روم

Ba Khabar Swat

مینگورہ بائی پاس، تیز رفتار موٹر کار نے سیاحوں کو ٹکر مار دی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment