چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ رہنما مسرت احمد زیب کی جانب سے یومِ تکبیر منایا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن ) کی خاتون رہنما مسرت احمد زیب کی جانب سے یوم تکبیر منایا گیا۔ گذشتہ شام افطاری کے بعد پی ٹی آئی کی ایم این اے مسرت احمد زیب کی رہائش گاہ پر ’’یوم تکبیر‘‘ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مسرت احمد زیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بیس سال قبل 28 مئی 1998ء میں پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تمام تر پابندیوں اور مشکل کے باوجود اٹیمی دھماکے کرکے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ ان کے اس اقدام کی بدولت اب کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان نے اس ملک کیلئے جو قربانیاں دی ہیں، وہ روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں۔

Related posts

بریکوٹ،معمر شخص کی گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی

Ba Khabar Swat

سوات، مزید سات افراد ڈینگی وائرس سے متاثر، تعداد538 ہوگئی

Ba Khabar Swat

عائشہ سید کی سوات یونیورسٹی کے طلبہ کے ہمراہ وفاقی وزیر ہائیر ایجوکیشن سے ملاقات

Ba Khabar Swat

Leave a Comment