چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

امیر مقام نے پی ٹی آئی کی دو اہم وکٹیں گرا دیں

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام کی جانب سے تحریک انصاف کی وکٹیں گرانے کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔ سوات میں تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیرملک دیدارخان اورملک جہانگیرخان نے سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کردیا جس کے بعدحلقہ این اے2اور پی کے 2میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔ ن لیگ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سوات کے علاقے بحرین میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئرا میر مقام نے کہاکہ تحریک انصاف نے پانچ سال کے دوران میں قوم کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ اب لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی ہوا چل پڑی ہے اور 25جولائی کو تحریک انصا ف کا جھنڈا لہرانے والے کارکن بھی شیر پر مہر لگائیں گے۔

Related posts

خوازہ خیلہ شین، دریاسے خاتون کی لاش مل گئی

Ba Khabar Swat

ایکسلشیئر کالج سوات کا بہترین تعلیمی ادارہ ہے، سلیم الرحمان

Ba Khabar Swat

سوات،ممتاز گلوکار اور شاعر کرن خان نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment