چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

محکمہ صحت سوات کی کارروائی، غیر قانونی کلینک سیل

سوات      (باخبرسوات ڈاٹ کام)    سوات میں محکمۂ صحت نے سیدوشریف میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کلینک کو سیل کردیا۔ بریکوٹ میں بھی 2 غیر قانونی میڈیکل اسٹور سیل کردئے گئے۔ ڈرگ انسپکٹر سوات مصطفی انورکے مطابق پہلی کارروائی سیدوشریف کے علاقہ حاجی آباد میں کی گئی، جہاں پر عمر ڈھیر نامی شخص جو کہ مہلک امراض کا علاج کررہا تھا، کے غیر قانونی کلینک کو سیل کردیا۔ ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی ہے۔ دوسری جانب بریکوٹ میں دو غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کو بھی سیل کردیا گیا جب کہ متعدد دکانوں سے ادویات کے نمونے بھی حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس ضمن میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Related posts

ملاکنڈ ڈویژن، پولیس کا خصوصی آپریشن، درجنوں اشتہاری و مشتبہ افراد گرفتار

Ba Khabar Swat

ڈی سی سوات نے شہر سے سبزی منڈی منتقل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

Ba Khabar Swat

چارباغ، مرگی کی مریضہ چھت سے گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment