چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

تمام یونین کونسلوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے، فضل حکیم خان

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم حلقہ پی کے5میں’’حق حقدار کے پاس‘‘ کے نام سے تمام یونین کونسلوں کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔ کھلی کچہری میں تمام سرکاری ادارے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے افسران بھی شریک ہوں گے۔ اس کھلی کچہری میں عوام اپنی شکایات اور رائے کا کھل کر اظہار کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر عوام کی تمام جائز شکایات کا ازالہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن کی روک تھام اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے’’ حق حقدار کے پاس‘‘ کے تحت کھلی کچہری اس یقین کے ساتھ شروع کرنے والے ہیں، کہ لوگو ں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مل سکیں۔ سرکاری افسران مقامی رسم ورواج اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہوسکیں۔ وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سننے کے وقت وہاں پر موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے ۔

Related posts

دارمئی،موٹر کار کی ٹکر سے دس سالہ بچہ جاں بحق

Ba Khabar Swat

شین کٹ، موٹر کار الٹنے سے سب انسپکٹر سمیت تین افراد زخمی

Ba Khabar Swat

موجودہ حکومت قوم سے کیے گئے اپنے وعدے پورا کرے، سراج الحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment