چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی قلم چھوڑ ہڑتال

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے محکمۂ صحت میں غیر قانونی اور انتقامی تبادلوں کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کردی۔ پلے کارڈز اٹھائے کلرک سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے تبادلوں کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔ مظاہرین جلوس کی شکل میں ایپکا ہاؤس گلکدہ سے روانہ ہوکر پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے جہاں ایپکا سوات کے صدر علی رحمان، پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر ناصر علی، آل درجۂ چہارم ملازمین کے صدر سید خطاب، ملک فضل سبحان، برکت علی اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ محکمۂ صحت سوات کے کلرکوں کے بلا جواز تبادلے کلرکوں کے ساتھ سنگین مذاق ہیں۔ نارمل ٹینور کی آڑ میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر ظالمانہ آرڈر جاری کیا گیا جو ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی قوانین کے مطابق ایک سرکاری ملازم کو سروس کے آخری دوسال میں اپنے آبائی ضلع سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، لیکن اس کے باجود متعدد کلرکوں کو باہر کے اضلاع کو تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو فوراً تبدیل کیا جائے۔ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے، تو پورے صوبہ کی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔

Related posts

شوکت یوسف زئی کا مینگورہ کا بغیر پروٹوکول دورہ،عوام اور دکانداروں سے ملاقات

Ba Khabar Swat

بحرین اسریت،شکار کے لئے جانے والے شخص کی لاش برف سے برآمد

Ba Khabar Swat

Man Killed while reportedly, Trying to Get into a House at Night

Ba Khabar Swat

Leave a Comment