چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں شدید بارش و برف باری کا سلسلہ ہفتہ کو دوسرے روز بھی جاری رہا جس کی وجہ سے سوات کے بیشتر پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ ہفتہ کو مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں دن بھر بارش اور بالائی تمام علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ ملم جبہ، میاندم، کالام، مرغزار، مدین، بحرین اور دیگر سیاحتی مقامات میں برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مینگورہ شہر میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو مینگورہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی دو سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ برف باری دیکھنے اور اس سے محظوظ ہونے کے لیے سوات کے برفیلے مقامات میں کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

Related posts

ڈبلیو ایس ایس سی سوات کا خصوصی دہ روزہ صفائی مہم کا آغاز

Ba Khabar Swat

سوات، سہ روزہ بارش و برف باری کا سلسلہ شروع،سردی میں اضافہ

Ba Khabar Swat

وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی پروٹوکول کی ویڈیو وائرل، شدید تنقید کا سامنا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment