چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

صوبائی حکومت اور اپنے وزیراعلیٰ سے وابستہ امیدیں دم توڑ گئیں، نونو

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  قومی وطن پارٹی کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ صوبائی حکومت اور خصوصاً اپنے وزیراعلیٰ سے وابستہ عوامی امیدیں دم توڑنے لگیں،نہ تو عوامی مسائل میں کمی آئی اور نہ ہی انہیں بنیادی سہولیات میسرآئیں۔ عوام پر مختلف ناموں اور شکلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا جو قابل افسوس امر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جس وقت پاٹا کی حیثیت ختم ہورہی تھی، تو اس وقت بھی ہم نے آوازاٹھائی تھی۔ اسی طرح سوات اور ملاکنڈڈویژن کے عوام کوٹیکسوں میں دس سال ریلیف دینے کا اعلان ہوا، مگراس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ پانچ سال والے ریلیف پر بھی عمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ اب بھی یہاں کے عوام سے بجلی، گیس سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلوں میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے میں انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے، مگر حکومت اس کے برعکس ان پر ٹیکسوں اوردیگر مسائل کا بوجھ ڈال رہی ہے۔

Related posts

اتروڑ، چرواہا پہاڑ سے گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

خیبر پختونخوا حکومت کا امسال 8لاکھ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کاا علان

Ba Khabar Swat

کبل توتا نو بانڈئی، مردوں کی لڑائی میں فائرنگ سے خاتون زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment