سوات(بیورورپورٹ) المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سوات پریس کلب کے سامنے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں کارکنان نے کشمیر یوں کے حق میں نعرہ بازی کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے المحمدیہ سٹوڈنٹس سوات کے صدر محمد ادریس، ضلع ملاکنڈ کے صدر امجدعلی اور پی کے چھے سوات کے صدر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ پاکستان کا حصہ ہے ، اِن شاء اللہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
