سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فواد خان ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ سکولوں میں آفات سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کریں، جن جن سکولوں میں بچوں کے لئے خطرات لاحق ہیں، وہ متعلقہ ادارے جلد از جلد ہٹائیں۔ حکومت بچوں کو خطرات سے پاک ماحول میں تعلیم دینے کے لئے پر عزم ہے۔ سکولوں میں آفات و خطرات سے کمی اور ایمرجنسی صورتحال کے لئے تیاری کے حوالے سے ضلعی آفات سے نمٹنے کے لئے انتظامی کمیٹی کا قیام لایا گیا ہے، جس میں تمام متعلقہ سرکاری و غیر سرکار ی اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایس آر ایس پی کے دلدار خان نے کہا کہ یونیسف کے مالی تعاون سے ایس آر ایس پی سوات کے 78 سکولوں میں آفات سے نمٹنے کے لئے اور خطرات میں کمی لانے کے لئے بچوں اور اساتذہ کو تربیت دے رہی ہے اور ان سکولوں میں خطرات کی نشاندہی کے لئے سروے کی گئی ہے
previous post
