چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کا مہنگائی اور مہمند واقعہ کے خلاف مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، حالیہ شدید مہنگائی اور مہمند واقعہ کے خلاف سوات میں پختون خواہ ملی عوامی پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جماعت اسلامی یوتھ نے بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ پختون خواہ میپ کے کارکن نشاط چوک مینگورہ میں جمع ہوئے اور مہنگائی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں خورشید کاکا جی، ڈاکٹر خالد محمود، انور علی باچا لالا اور دیگر نے کہا کہ جس حکومت نے انصاف اور تبدیلی کے نام پر لوگوں سے ووٹ لیا تھا، اب وہی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے۔ملک کے غریب عوام میں اب مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے جس کی وجہ سے اب لوگ خودکشیوں اور ڈاکے ڈالنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ مقررین نے ضلع مہمند کے علاقہ صافی میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ اب پختونوں کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جماعت اسلامی یوتھ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

Related posts

سی این جی سٹیشنوں کی بندش، عام صارفین نے سکھ کا سانس لے لیا

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

علی گرامہ، نوجوان کی شادی کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر خود کشی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment