چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، تحصیل کونسل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں تحصیل کونسل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تحصیل ناظم اکرام خان اور ان کی ٹیم کو بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تحصیل کونسل بابوزئی کی مدت پوری ہونے کے سلسلے میں ٹی ایم اے کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اور اسسٹنٹ کمشنر عامرعلی شاہ سمیت تحصیل کونسل کے اراکین سمیت ٹی ایم اے حکام اورعمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہاکہ بلدیاتی نظام قائم کرنے والوں نے نمائندوں کو اختیار نہ دیا جس کی وجہ سے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت نہ ہوسکی، تاہم وہ دعاگو ہیں کہ ایسے حکمران آئیں جو نچلی سطح پر اقتدار کو منتقل کردیں۔

Related posts

قمبر روڈ کی تعمیر، علاقہ عمائدین اور پولیس حکام کے مابین مذاکرات کامیاب

Ba Khabar Swat

نجی اسکول کی وین کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق

Ba Khabar Swat

میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان رابطہ پل کی سی حیثیت رکھتا ہے، ارشد خان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment