چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ٹریفک کے دو الگ حادثات، تین افراد جاں بحق

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں ٹریفک کے دو الگ حادثات، دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز تحصیل مٹہ کے بالائی علاقے روڑینگار میں تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل نوجوان سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چھبیس سالہ عبدالرحمان ولدبخت زادہ سکنہ مانڈل ڈاگ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔دوسراحادثہ تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں پیش آیا جہاں پر ڈائناگاڑی نمبر6638 نے جمیل ولد مقدرکو ٹکرماردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ٹریفک کا تیسراحادثہ بھی تحصیل مٹہ ہی کے علاقے سین پوڑہ میں پیش آیا جہاں پر تیز رفتار چنگ چی رکشہ نے سڑک پارکرنے والی پانچ سالہ بچی بشریٰ دختر امجدعلی سورج کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کیا گیا، مگر جانبرنہ ہوسکی۔

Related posts

امتحانی فیسوں میں کئی گنا اضافہ کے خلاف جہانزیب کالج کے سیکڑوں طلبہ کا روڈ پر دھرنا

Ba Khabar Swat

بائی پاس روڈ،تیز رفتارگاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی، ایک جاں بحق، ایک زخمی

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment