(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے آٹھوں اضلاع میں رمضان المبارک کے لیے جامع سیکورٹی پلان کا اعلان کر دیا گیا۔تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور ایس ڈی پی او ز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیے گئے۔ ہدایات کے مطابق ڈویژن بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی کی جائے گی۔مساجد اور اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ کورونا پروٹوکول کی پابندی اورچوبیس گھنٹے گشت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ نمازِ تراویح اور سحری کے اوقات میں بھی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے سمیت منظم گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔
previous post
