چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پی ڈبلیو ڈی اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانہ لوٹا گیاہے، ایم پی اے گران

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران نے الزام لگایا ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانہ سے کروڑوں روپے لوٹے گئے ہیں۔ منظورِ نظرٹھیکیداروں کو پری کوالیفائیڈ کرکے چور دروازے سے ان کو ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے دیے گئے۔ غیرقانونی ٹھیکے دینے کے بعد ٹھیکیداروں کو 90 فیصد ایڈوانس ادائیگی کابھی انکشاف ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پاک پی ڈبلیو جس کاماضی بھی ناقص کارکردگی سے بھرا پڑاہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں سے بھی فوری تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس ادائیگی جن لوگوں نے کی ہے، ان کو بھی بے نقاب کریں گے۔ کسی کو سرکاری خزانہ پرڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related posts

تہرے قتل کے مجرموں کو ایڈیشنل سیشن جج نے عمر قید کی سزا سنا دی

Ba Khabar Swat

ایپکا جوڈیشری سوات کے انتخابات مکمل، ولی خان وردگ چیئرمین منتخب

Ba Khabar Swat

طلبہ یونین بحالی،اسلامی جمعیت طلبہ اور ریولوشنری سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment