سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام جنگل بچاؤ کمیٹی کے ممبر اور علاقہ کی معزز شخصیت ملک شیرین خان موٹر سائیکل کی ٹکر سے انتقال کرگئے۔ وہ گذشتہ روز کالام بازار میں جارہے تھے کہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئے۔ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ پولیس نے موٹر سائیکل ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
