چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بڈئی سیرئی کے متاثرین کی مالی مدد کی جائے، وقار شہزاد ایڈوکیٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بڈئی سیرئی بحرین کے متاثرین جن کے 100 سے زائد مکانات کو نذرِ آتش کیا گیا تھا، مالی مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے، تاکہ علاقے میں اقوام کے مابین پھیلی ہوئی بے چینی اور تنازعے کا خاتمہ ہو اور قانون کی عملداری بحال ہو،تاکہ ضلع سوات میں امن و امان کی بحالی کے دوران سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس کے پی کے سے مطالبہ کیا کہ متاثرین بڈئی سیرئی کی مالی مدد کی جائے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

Related posts

مٹہ بالا سور، آگ لگنے سے دو کمرے جل کر خاکستر،چھے مویشی ہلاک 

Ba Khabar Swat

Projects Worth Billion Underway in Swat, Said Sports Minister Mahmood Khan

Ba Khabar Swat

Pakistan Day Being Celebrated with Fervour & Enthusiasm Across Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment