چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

شاہدرہ، نامعلوم چور دکان کی چھت میں چھید کرکے نقدی لے اڑے

(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے شاہدرہ میں نامعلوم چور دکان کی چھت میں چھید کرکے 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی لے گئے۔ مینگورہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی۔ مینگورہ کے علاقے شاہدرہ میں نامعلوم چوروں نے گذشتہ رات عدنان آٹوز کی دکان کی کچی چھت میں چھید کرکے سیڑھی کی مددسے اندر گئے اور مبینہ طور پر 2 لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی سمیٹ کر رفوچکر ہوگئے۔ مینگورہ پولیس نے دکاندار سردارعلی کی اطلاع پر ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی۔

Related posts

دھماکوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کا روپوش کمانڈر گرفتار

Ba Khabar Swat

سوات میں طوفانی بارش، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، گھروں میں پانی داخل

Ba Khabar Swat

کچھ سال قبل تعمیر ہونے والی سیدو شریف، مینگورہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment