چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات یونیورسٹی، جنسی ہراسانی کا پہلا واقعہ سامنے آگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا پہلا واقعہ سامنے آگیا۔ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر نے رجسٹرار محبوب الرحمان کے خلاف پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی۔ سوات یونیورسٹی وومن کیمپس کی انچارج خاتون پروفیسر مسماۃ (ز) کے مطابق یونی ورسٹی کے رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار اور پرو ووسٹ ان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ بے وقت فون کرتے ہیں، ان کو ذہنی اذیت دیتے ہیں اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یونی ورسٹی انتظامیہ عرصہئ دراز سے خواتین ٹیچرز کے ساتھ زیاتی کررہی ہے اور ان کو ہراساں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر رفیع اللہ سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ خاتون کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ یونی ورسٹی انتظامیہ نے ضابطے کے تحت ان کو خواتین کے شعبے سے ہٹاکر مین کیمپس میں تبدیل کردیاہے۔اس سلسلے میں ایس ایچ او کانجو مجیب عالم خان نے درخواست کی تصدیق کی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

سوات، بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

Ba Khabar Swat

بحرین،ذہنی مریضہ خاتون نے مبینہ طورپر دریائے سوات میں چھلانگ لگا دی

Ba Khabar Swat

سوات انتظامیہ نے فیس ماسک لگانا ضروری قرار دے دیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment