چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد پر سیکورٹی گارڈ کی موجودگی میں شخص حملہ آور

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات موٹروے پر ایک شخص نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی گاڑی روک کر ان کو دھمکیاں دیں۔ صوبائی وزیرنے اپنے سرکاری لیٹر پیڈ پر خط لکھا ہے کہ گذشتہ روز میں اپنی سرکاری گاڑی میں رات نو بجے سوات سے پشاور جارہا تھا۔ میرے ساتھ سیکورٹی گارڈ بھی موجود تھے کہ شاہ کورٹ /درگئی کے مقام پر ایک گاڑی آگے رُکی۔ اس سے ایک شخص نے بلند آواز میں مجھے برا بھلا کہا اوردھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے بد تمیزی کی۔ میں اپنی گاڑی میں بیٹھا رہا۔ خط میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ جب ہم روانہ ہوئے، تو کچھ دیر بعد اس شخص نے03455551485 نمبر سے مجھے کال کی اوردھمکیاں دیں۔ بعد میں موبائل نمبر سے معلوم ہوا کہ وہ شخص امیر زیب عامر ولد سید مرجان مکان نمبر400 گلی نمبر103 سیکٹر I8/4 اسلام آباد ہے۔ خط میں صوبائی وزیر نے لکھا ہے کہ مجھے نہیں معلو م کہ یہ شخص دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتا ہے یا اجرتی قاتل ہے؟ اس لئے اس شخص کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔ اس بارے میں ملاکنڈ لیویزنے ایف آئی آر کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس بارے میں جب ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ لیویزریحان خٹک کو فون اور میسج کیا گیا تو انہوں نہ فون اٹھایا اور نہ میسج کا جواب ہی دیا۔

Related posts

سوات،دریا میں غیر قانونی کھدائی اور کرش پلانٹس چلانے والے 8افراد گرفتار

Ba Khabar Swat

گلی باغ،جوان کی زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش

Ba Khabar Swat

کالام روڈ کی عدم تعمیر اور ناقص میٹریل کے خلاف اہلِ کالام کا مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment