چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مانکیال، سیکڑوں فٹ پائپ چوری کرنے اور جلانے کے الزام میں تین افراد گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مانکیال میں پائپ چوری اور جلانے کے الزام میں بحرین پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل بحرین کے علاقے کیبا مانکیال کے رہائشی ماندار نے بحرین پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ خائستہ یوسف،شہنشاہ اور عظیم شاہ نے ان کے گھر کی مین پائپ لائن تین ہزار فٹ کو جگہ جگہ توڑ کر جلایا ہے، جبکہ باقی پانچ ہزار فٹ پائپ کو جنگل سے چراکر لے گئے ہیں۔ ملزمان نے پانی کے چشمے کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ بحرین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بعد میں ملزمان کوعدالت نے جیل بھجوا دیا۔

Related posts

سوات، پانچویں روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا

Ba Khabar Swat

نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی اعلان کو صفر سے ضرب دے دیا

Ba Khabar Swat

مٹہ،جمعہ کو امن کی خاطر اور شدت پسندی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment