چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

گیس فراہمی بارے عمائدینِ ٹاؤن شپ سیخ پا، ڈیڈی لائن دے دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کانجوٹاؤن شپ کے عمائدین نے گیس کی فراہمی کے لئے ایس ڈی ڈی اے حکام کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ کانجو ٹاؤن شپ کے عمائدین کے نمائندہ جرگہ نے صدرامجدکمال زئی کی قیادت میں سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں مکینوں کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ عمائدین نے کہاکہ ضلع بھرمیں گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے، لیکن پوش علاقہ ہونے کے باوجود ٹاؤن کے ہزاروں مکین تاحال محروم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایک ماہ کے اندر اندر گیس فراہمی کے منصوبے کاآغازنہ کیاگیا، تووہ شدید احتجاج کرنے پرمجبور ہوں گے۔

Related posts

مٹہ،طلبہ و اساتذہ کا بچے کے ساتھ استاد کی زیادتی کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق یکم مئی کو سوات کا دورہ کریں گے

Ba Khabar Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے سیدو شریف قبرستان میں تعمیرات پر پابندی لگا دی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment