چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

امان کوٹ، بچے کا گلا کٹنے کا معمہ حل، مدرسے کی ناظمہ گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے امان کوٹ میں تین سالہ بچے کا گلا کاٹنے والی دینی مدرسہ کی ناظمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسرزمان خان اور ایس ایچ او رحیم آباد مجیب عالم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 24 جنوری کو تھانہ رحیم آبادکی حدود میں واقع علاقے امانکوٹ میں دینی مدرسہ کے مین گیٹ کے باہر تین سال کے بچے محمد حصان ولد امجدعلی کو گلاکاٹ کر زخمی کردیا گیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔جدید خطوط پر تفتیش کے دوران پولیس اصل ملزمہ تک پہنچ گئی۔ملزمہ مسماۃ (ح) نے حصان کی بڑی بہن اور مدرسہ کی استانی مسماۃ (م) کی شادی کو روک کر اپنی بھائی سے شادی کرانے کے چکر میں یہ اقدام اٹھایا۔ بچے کو بلیڈ کے وار سے زخمی کیا، تاکہ شادی کی تاریخ کو طول دے سکے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کہاکہ ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ بعدازاں ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے عدالت کے روبرو بھی اعتراف جرم کرلیا۔بعد میں اسے سوات جیل بھجوادیا گیا۔

Related posts

بارا مہ، پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کرلی

Ba Khabar Swat

سوات، رات گئے دریامیں غیر قانونی کھدائی کرنے والے متعدد گرفتار

Ba Khabar Swat

مٹہ، ٹریفک کے مختلف حادثات،نوجوان جاں بحق،تین افراد زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment