(باخبر سوات ڈاٹ کام)مالم جبہ روڈ پر واقع علاقہ تلی گرام میں پک اپ اور موٹرسئائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ماں بیٹے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے،انچارج پولیس چوکی تلی گرام اے ایس آئی وزیرزادہ کے مطابق حادثہ نواحی علاقے شیر آباد کے مقام پر پیش آیا جہاں پک اپ میں سوار ڈرائیور شیر افضل ولد شیر رحمٰن ساکن چارباغ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور اس کی بیوی مسماۃ(ع) اور کمسن بیٹا عدنان شدید زخمی ہوگئے،حادثے میں موٹرسائیکل سوارثنائ اللہ ولد برکت اللہ ساکن تلی گرام بھی زخمی ہوگیا،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
previous post
