چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم 31مئی سے شروع ہوگی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم 31مئی سے شروع ہوگی۔ مہم کے دوران4 لاکھ94 ہزار 262 بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد علی اور ریاض علی خان، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، این سٹاف آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوات میں 31مئی تا 4 جون 2021ء پنج روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں مہم کے دوران 272216 گھرانوں میں موجود 494262 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کے لیے 385 ایریا انچارج اور 86 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1763 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔

Related posts

ای سی پی نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت وزیر اعظم کو بھی جرمانہ کردیا

Ba Khabar Swat

”واسا“ سوات کے خاکروب پر تشدد،ایف آئی آر درج

Ba Khabar Swat

ابوہا کو سوئی گیس کی فراہمی پر امیر مقام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ناظم افضل خان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment