(باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ اور خوازہ خیلہ کے مکینوں نے زمینوں پر سیکشن فور کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایس پی نوید اقبال اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد سے مینگورہ کے لئے پانی کی گرویٹی سکیم کے لئے سیکشن فور کے ذریعے زرعی زمین حاصل کرنے کی بھرپور مخالفت کی جائیگی۔ ضلعی انتظایہ چارفٹ پائپ کے لئے چھے فٹ زمین لے رہی ہے، جوکہ خوازہ خیلہ سے مینگورہ تک تقریبا ً17 سو سے زائد خاندانوں کی زمینوں پر سے گزرے گی۔ اس سے ان کی قابلِ کاشت اور آبادی کی زمین تباہ ہوجائیگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت دریائے سوات کے کنارے پائپ بچھائے، تاکہ عوام کا کم سے کم نقصا ن ہو۔ مقررین نے کہاکہ یہ سکیم ناقابلِ منظور ہے۔ عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے۔ اس لئے اس کی بھر مخالفت کی جائیگی۔
previous post
