چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس پھیلنے کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔ ہسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ہسپتال میں 7 نئے مریضوں کو داخل کردیا گیا۔ 16 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 72 مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 138 ہوگئی ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 3.5 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

Related posts

سوات، طالب علم عبدالماجد چار دنوں سے لاپتہ، والدین پریشان

Ba Khabar Swat

کسی کو عوامی حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عزیز اللہ گران

Ba Khabar Swat

میاندم جنگلات کی کٹائی، دس افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

Ba Khabar Swat

Leave a Comment